ترجمہ - تَرْجَمَةٌ

کلام کی تفسیر کرنا اور اس کو ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

قرآنی استنباط - اسْتِنْبَاطٌ

کسی شے کو نکالنا۔ "استنباط" کا لفظ دراصل "النَبط" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: کسی شے کا مخفی ہونے کے بعد ظاہر ہو جانا۔ کہا جاتا ہے ’’نَبَطَ المَاءُ يَنْبُطُ نَبْطًا‘‘ یعنی پانی پھوٹ کر سطح زمین پر ظاہر ہو گیا۔ "استنباط" کے معنی نتیجہ نکالنے اور دریافت کرنے کے بھی آتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اسرائیلیات - إِسْرَائِيلِيَات

’اسرائیلیات‘ اسرائیلیة کی جمع ہے اور یہ بنی اسرائیل کی طرف منسوب ہے۔ اسرائیل سے مراد یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام ہیں۔ یہ ایک عجمی یعنی غیر عربی کلمہ ہے، جس کے معنی اللہ کے بندے کے ہیں۔ انہی یعقوب کی اولاد کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اصولِ تفسیر - أُصُولُ التَّفْسِيرِ

ایسے قواعد اور صحیح طریقوں کا مجموعہ جن کی قرآن کریم کے معانی تک پہنچنے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

آیاتِ محکمہ، مُحکَمْ آیتیں۔ - الآيَاتُ المُحْكَمَةُ

روشن اور کھلى ہوئی آیتیں جن کا مطلب کسی سے مخفی نہیں ہوتا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اختلافِ تنوع - اخْتِلَافُ التَّنَوُّعِ

دو یا اس سے زائد صحیح و غیر متعارض اقوال کا اختلاف جن کے مابین جمع و توفیق کا امکان ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تاویل کرنا - تَأوِيلٌ

لفظ کو اس کے ظاہری معنی سے ہٹا کر کسی دوسرے ایسے معنی کی طرف پھیر دینا جو اس سے مختلف ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مفسرین کا اختلاف - اخْتِلَافُ الـمُفَسِّرِينَ

مفسرین کا کسی آیت یا لفظ کے مفہوم یا حکم یا اس طرح کی کسی اور شے میں اختلاف۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غریبُ القرآن - غَرِيبُ القُرْآنِ

قرآن کے وہ الفاظ جن کے معانی محتاجِ بیان ہوتے ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دخیل در تفسیر؛ تفسیر میں مذکور بے بنیاد باتیں - الدَّخِيلُ فِي التَّفْسِيرِ

قرآن پاک کی تفاسیر میں منقول ہر قسم کی باطل باتیں اور فاسد آراء ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان