عصبیت - عَصَبِيَّةٌ

کسی آدمی کی حمایت اور اس کے بچاؤ میں قبیلہ، خاندان یا رنگ و نسل کی طرف داری کے طور پر کھڑا ہو جانا، معاملہ چاہے حق کا ہو یا باطل کا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

جادو - سحر

وہ جھاڑ پھونک، گرہیں اور منتر جن کے ذریعے جادوگر شیاطین کے استعمال تک رسائی حاصل کرتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے سحر زدہ شخص کے بدن، عقل اور اس کے ارادے وغیرہ کو ضرر پہنچا سکے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

نجومی اور کہانت کا عمل - عِرافَةٌ

عِرافہ: عَرَّاف کا پیشہ۔ عراف سے مراد کاہن اور نجومی ہے، جو غیب اور مستقبل کا علم رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تمیمہ - تميمة

’تمیمہ‘ اس سے مراد وہ دھاگہ یا منکے (دانے) ہیں، جنھیں عرب کے لوگ اپنے بچوں کے جسم میں لٹکایا کرتے تھے اور یہ سمجھتے تھے کہ اس کے ذریعہ سے مصیبت کو دور کرسکتے اور نظرِ بد سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ تمیمہ اصل میں "تمام" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی کامل ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اصنام - أصنام

اصنام، صنم کی جمع ہے۔ یعنی وہ چیز جسے لکڑی، چاندی یا پیتل سے تراش کر اس کی عبادت کی جائے۔ "الصَّنَمُ" اور "الصَّنَمَةُ" کا اطلاق اس مجسمہ پر بھی ہوتا ہے، جسے پوجا جاتا ہے۔ جب کہ اس کے اصل معنی خبیث چیز کے ہیں۔کہا جاتا ہے ’’صَنِمَتِ الرَّائِحَةُ تَصْنَمُ صَنَمًا‘‘ یعنی بو بگڑ گئی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جہالت - جهل بالاعتقاد

جہل، علم کی ضد ہے۔ اس کے کچھ دوسرے معانی ہیں : بے وقوفی اور بے حماقت کے ساتھ تصرف۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بد شگونی - طِيرَةٌ

بد شگونی۔ اصل میں "الطيرة"، "الطير" سے لیا گیا ہے، جو اڑنے والے جان داروں جیسے کوا وغیرہ کو کہتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خیر و برکت طلب کرنا - تَيَمُّنٌ

یمن طلب کرنا۔ یمن یعنی برکت اور خیر کی زیادتی۔ کسی کو میمون اس وقت کہا جاتا ہے، جب وہ مبارک ہو۔ تیمن کا اطلاق کسی کام کو داہنے ہاتھ سے شروع کرنے پر بھی ہوتا ہے۔ یمین بائیں کی بالمقابل جہت کو کہتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کہانت - كهانة

کاہن : وہ آدمی کو جو غیب اور مخفی باتیں جاننے کا دعوی کرے۔ اصل میں "الكَهانَة"، "التَّكَهُّن" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں : تہمت لگانا، اندازہ لگانا، گمان کرنا اور جھوٹ بولنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اللہ کے علاوہ پوجی جانے والی تمام چیزیں - أنصاب

انصاب "نَصْب" یا "نُصُب" کی جمع ہے۔ اس سے مراد بت، مورتیاں اور اللہ کے علاوہ پوجی جانے والی ساری چیزیں ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق اس سے مراد وہ پتھر ہیں جو کعبہ کے ارد گرد کھڑے کیے گئے تھے اور لوگ ان کی عبادت کرتے تھے اور ان کی قربت حاصل کرنے کے لیے جانور ذبح کرتے تھے۔ اسی طرح "النَّصبُ" اس اونچی اور سیدھی علامت کو بھی کہتے ہیں، جو کسی چیز کی حد یا آخری سرے پر رکھی جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

پانسے كے تيروں سے فال نکالنا - اسْتِقْسامٌ

پانسے كے تيروں اور اس طرح کی دوسری اشياء کے ذریعہ نصیب اور قسمت کا حال معلوم کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

رَھبانیت، ترکِ دنیا کرنا۔ - رَهْبانِيَّةٌ

عبادت میں غلو کرنا، ترکِ دنیا کرنا اور لوگوں سے کنارہ کش ہوجانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

تِوَلہ (محبت کا تعویذ) - تولة

یہ ایک قسم کا جادو ہے جو شوہر کے دل میں بیوی یا بیوی کے دل میں شوہر کی محبت ڈالنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

نجم، تارہ، ستارہ - نجم

آسمان میں موجود تاروں میں سے ہر تارے کا نام ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عطف (ایک قسم کا جادو) - عطف

’سحر‘ کی ایک قسم جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بیوی کو شوہر کا اورشوہر کو بیوی کا محبوب بنا دیتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ازلام، فال نکالنے کے تیر - أَزْلامٌ

ایسے تیر جن کے ذریعے زمانۂ جاہلیت میں عرب قسمت کا حال معلوم كيا كرتے تھے تاكہ بھلا بُرا جان سکیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اگر (حرفِ تمنا) - لَوْ

حرفِ تمنا جو پہلے فعل کے امتناع کی وجہ سے دوسرے فعل کے امتناع پر دلالت کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ھامہ (رات میں نکلنے والا ایک پرندہ) - هامة

رات کو نکلنے والے پرندوں میں سے ایک چھوٹا سا پرندہ.

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان