آخرت کے دن پر ایمان - إيمان باليوم الآخر

موت کے بعد پیش آنے والی ہر اس چیز کی پختہ تصدیق کرنا، جس کے بارے میں اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی حدیث میں بتایا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

موت کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جانا - بعث

بروزِ قیامت، اللہ تعالیٰ کا مُردوں کو زندہ کرنا اور انھیں ان کی قبروں سے اٹھا کرحساب و جزا کے لیے میدانِ حشر کی طرف لے جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

جنّت - الجنة

بہت بڑے بدلے اور وافر ثواب کا گھر، جسے اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن اپنے اولیا اور طاعت گزاروں کے لیے تیار کر رکھا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

پُلْ صراط - الصِراطٌ

جہنم کی پشت پر نصب کیا گیا ایک پل، تاکہ لوگ اپنے اعمال کے لحاظ سے اسے عبور کر کے جنت کی طرف چلے جائیں۔ نیک لوگ تو اس سے گزر جائیں گے، جب کہ فاجر لوگ اس پر سے لڑھک جائیں گے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

حوض - حَوْضٍ

نہر کوثر سے نیچے اترنے والے پانی کا وہ ذخیرہ، جو قیامت کے دن محشر کی سرزمین میں اللہ کے رسول صلی ﷺ کے لیے تیار رہے گا، تاکہ آپ اپنی امت کو سیراب کر سکیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

شفاعت - شَفاعَةٌ

شفاعت کے معنی ہیں کسی دوسرے کے لیے کچھ مانگنا۔ یہ لفظ زیادتی، کسی سے مل جانے اور کسی کے ساتھ شریک ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حوضِ کوثر پر ایمان لانا۔ - الإيمان بالحوض

نہر کوثر سے آنے والے پانی کے اس ذخیرے کی پختہ تصدیق کرناجسے میدانِ حشر میں نبی ﷺ کے لیے بنایا گیا ہے تا کہ روزِ قیامت آپ ﷺ کی امت اس پر پانی پینے کے لیے آئے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

میزان پر ایمان رکھنا - الإيمان بالميزان

قرآن اور حدیث میں مذکور بروزِ قیامت حقیقی میزان کے وجود کی پختہ تصدیق کرنا جس کے اعمال، دفترِ اعمال اور اشخاص کو وزن کرنے کے لیے دو پلڑے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جہنّم - جَهَنَّمُ

جہنّم: یہ اس آگ کا نام ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ آخرت میں عذاب دے گا۔ یہ عجمی لفظ ہے، جو عجمہ اور تعریف کی وجہ سے غیر منصرف ہے۔ بعض اہلِ لغت کا خیال ہے کہ یہ عربی لفظ ہے اور آخرت کی آگ کو ’جہنم‘ اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی گہرائی بہت زیادہ ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

چیخ - صيحة

چیخ و پکار اور اونچی آواز سے آواز دینا۔ کبھی کبھی اس سے مراد "الصياح" سے ہوا کرتی ہے، جو کسی چیز کی اس آواز کو کہتے ہیں، جو پوری قوت کے ساتھ نکلے۔ "الصيحة" کا اطلاق آواز پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پل - القنطرة

قَنْطرَہ: پل اور بلند عمارت یا وہ گزرگاہ جو پانی پر سے گزرنے کے لیے بنائی جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بندوں کا حساب - محاسبة

گننا اور شمار کرنا

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

یومِ آخرت - اليوم الآخر

قیامت کا دن جس دن اللہ تعالی لوگوں کو حساب وکتاب اور جزاء وسزا کے لیے اٹھائے گا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حساب - حِسَابٌ

حساب : گننا اور شمار کرنا۔ مناقشہ کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قیامت کے دن ساری مخلوقات کے اللہ کے سامنے یک جا ہونا - حَشْرٌ

الحشر: جمع کرنا۔ اسی سے ’محشر‘ ہے، جس سے مراد وہ جگہ ہے، جہاں اکھٹا ہوا جاتا ہے۔ حشر ہانکنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نبی ﷺ کی شفاعتیں - شفاعات النبي صلى الله عليه وسلم

روزِ قیامت ہمارے نبی محمدﷺ کے ساتھ مخصوص تمام قسم کی شفاعتیں

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مقبول شفاعت، شفاعتِ مقبولہ۔ - شفاعة مثبتة

بندے کا اللہ کی اجازت کے ساتھ ان لوگوں کی شفاعت کرنا جنھوں نے اس شفاعت کی شرائط کو پورا کردیا ہو اور شفاعت کو روکنے والی اشیاء سے پرہیز کیا ہو۔ (1)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا۔ - إعادة

اللہ تعالیٰ کا لوگوں کو ان کے مرنے کے بعد ان کی قبروں میں سوال وجواب کے لیے زندہ کرنا اور قیامت کے دن انھیں حساب اور بدلہ کے لیے اٹھانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ہلاکت و بربادی - ثبور

مسلسل تباہی وبربادی جو لاحق ہونے والے کو رنج والم میں مبتلا کردیتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حور (جنتی عورتیں) - حُورٌ

جنت میں مومنوں کی بیویاں جو حسن و جمال سے متصف ہوں گی اور ان کی آنکھوں کی شدید سفیدی میں گہری سیاہی ہوگی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جنت اور جہنم کے نگراں فرشتے - خزَنة

جنت اور جہنم پر متعین فرشتے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خلود، ہمیشگی، دوام، ابدیت ۔ - خلود

جنتیوں کا جنت کی نعمتوں میں اور جہنمیوں کا جہنم کے دائمی عذاب میں رہنا جو کبھی منقطع نہ ہوگا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جہنم کا ایک طبقہ - دَرْكٌ

جہنم کی آگ میں عذاب کے طبقات میں سے ایک طبقہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دائمی (ابدی) - سرمد

اہلِ جنت کا جنت کی نعمتوں میں اور جہنمیوں میں سے کفار و منافقین کا دوزخ کے عذاب میں ہمیشہ رہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

واقعہ، واقع ہونے والی، قیامت۔ (یہ قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ ) - واقعة

روزِ قیامت کے اسماء میں سے ایک اسم جو اسی طرح آئے گی اور اسی طرح ہوگی جیسے اللہ تعالی نے خبر دی ہے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جھنڈا - لِواء

وہ جھنڈا جسے روزِ قیامت خاص طور پر صرف نبیﷺ اٹھائے ہوئے ہوں گے، تاکہ یہ آپ کی نشانی ہو اور اس سے آپ کا پتہ چل سکے۔ تمام لوگ یعنی آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ دیگر لوگ آپ کے تابع اور آپ کے جھنڈے تلے ہوں گے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شفاعت (سفارش) - شَفاعَةٌ

دوسروں کے لیے حصولِ منفعت یا دفعِ ضرر کی خاطر واسطہ بننا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ابدی، دائمی. - أبدي

مستقبل میں ایسی ہمیشگی جس کی کوئی انتہا نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حُقْبْ (طویل زمانہ) - حقب

طویل زمانہ، جس کی مدت اسِّی سال یا اس سے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

موت کو ذبح کرنا - ذبح الموت

روزِ قیامت موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے حقیقی طور پر ذبح کردیا جائے گا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

الصاخۃ، قیامت، بہرہ کردینے والی چیخ (یہ قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔) - الصاخة

زور دار چیخ جو اپنی شدت اور قوت کی وجہ سے گویا کانوں کو بہرا ہی کردے گی ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اَصفاد، بیڑیاں، ہتھکڑیاں ۔ - أصفاد

وہ بیڑیاں جن سے ہاتھ اور پاؤں کو مضبوطی کے ساتھ باندھا جاتا ہے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عدمِ محض - عَدَمٌ مَحْضٌ

جو کچھ بھی نھیں ہے اور خارج میں اس کی کوئی حقیقت اور وجود نھیں ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

فنائے جہنم، آگ (جہنم) کا فنا ہونا۔ - فناء النار

جہنم کے عذاب کا ختم ہونا، اس کے وجود اور عذاب کی مدت کا پورا ہونا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان