یہ وہ عظمت کا حامل شہر ہے، جہاں کعبہ شریف واقع ہے اور جس کی طرف رُخ کرکے ساری دنیا کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔
مدینہ سے مراد اللہ کے رسول محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا شہر اور آپ کی جائے ہجرت ہے۔ یہیں آپ کی وفات بھی ہوئی تھی۔ اسے مدینۂ نبوی اور مدینۂ منورہ بھی کہا جاتا ہے۔
اسلام کی مقدس ترین مساجد میں سے تیسری مسجد جو فلسطین کے شہر قدس میں واقع ہے۔
وہ مسجد جو مکہ مکرمہ میں کعبہ شریف کے اردگرد ہے۔
ایک چھوٹی سی پہاڑی، جو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کعبہ کے مشرق میں واقع ہے۔
جزیرہ نمائے عرب میں، سرزمین مکہ کے اندر، کعبہ کے پاس واقع ایک چھوٹا سا پہاڑ، جہاں حج یا عمرہ کے دوران سعی ختم ہوتی ہے۔
حرمِ مکی کی حدود سے باہر مشرقی سمت میں مکہ سے 20 کلومیٹر دور واقع ایک ہموار علاقہ۔
مملکتِ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے جنوب میں واقع ایک محلہ۔
مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ایک بڑا پہاڑ۔
عہدی نبوی ﷺ سے چلا آ رہا اہلِ مدینہ کا بنیادی قبرستان۔
مکہ مکرمہ کے شمال مغرب میں حدود حرم کے باہر واقع ایک جگہ۔
رابغ شہر کے مشرق میں مکہ اور مدینہ منورہ کے مابین واقع ایک جگہ۔
مکہ مکرمہ سے شمال مشرق کی طرف طائف کے راستہ پر واقع ایک گاؤں۔
مکہ مکرمہ میں منیٰ کے مقام پر واقع کنکریاں مارنے کی تین جگہیں۔
ایک سایہ دار جگہ جو مسجدِ نبوی کی پرانی عمارت کے پچھلے حصہ میں ہوا کرتی تھی۔
ایشیا کے جنوب مغرب میں واقع ایک وسیع ترین خطہ، جس میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عرب امارات، قطر، عُمان اور یمن شامل ہیں۔
مدینہ سے مکہ کے راستے پر واقع ایک بستی، جو مدینہ سے جنوب کی طرف سات کیلو میٹر کی دوری پر موجود ہے۔
طائف شہر کے شمال میں 55 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ایک جگہ۔
مکہ مکرمہ میں، مسجد حرام کے جنوب مشرق میں، منىٰ اور عرفات کے درمیان واقع ایک جگہ۔
یہ مکہ کے مشرق میں مکہ اور کوہِ عرفہ کے درمیان، راستہ پر واقع ایک جگہ ہے۔
اہل یمن کی میقات, جو کہ مکہ کے جنوب تقریبا 125کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔