استفتا کے لغوی معنی ہیں فتوی طلب کرنا۔ جب کہ فتوی کے معنی ہیں کسی چیز کی وضاحت اور تفسیر کرنا۔ دراصل فتوی کا لفظ "الفُتُوَّة" سے نکلا ہے، جو قوت کے معنی میں ہے۔ "الفَتَى" اس لڑے کو کہتے ہیں جو جوان اور طاقت ور ہو جائے۔ استفتا کے کچھ دوسرے معانی ہیں : استفسار کرنا، پوچھنا، مشورہ لینا اور جانکاری طلب کرنا۔
عَامِّيٌّ، العَامَّة کی جانب منسوب اسم ہے۔ اس کی جمع عَوامٌّ ہے، جو اکثر لوگوں کے معنی میں مستعمل ہے۔ اصل میں "العَامِّي" لفظ "العُمُوم" سے لیا گیا ہے، جو شامل ہونے اور احاطہ کرنے کے معنی میں ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ " العَمَى" سے ماخوذ ہے، جو "البَصَر" یعنی بینا ہونے کی ضد ہے اور اس طرح "العَامِّي" لفظ کے معنی ہوں گے وہ آدمی جسے اپنا راستہ دکھائی نہ دے۔