کفارہ، "الكُفْر" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چھپانے اور ڈھانپنے کے ہیں۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ کفارہ انسان کے گناہ کو چھپاتا اور ڈھانپتا ہے اور حالت یہ بنا دیتا ہے، جیسے گناہ ہوا ہی نہ ہو۔
بغیر کسی توقف اور انقطاع کے چیزوں کا یکے بعد دیگرے آنا۔
وقت کی ایک مدت جس کی مقدار انتیس یا تیس دن ہوتی ہے۔
اَب، موجودہ وقت جس میں آپ اس وقت ہیں اور جو ماضی ومستقبل کو ایک دوسرے سے الگ الگ کرتا ہے۔
سر اور جسم کے بقیہ اعضاء کو ملانے والی گردن۔
وہ غلام جس کی غلامی کامل ہو اور جس میں آزادی کے اسباب اور مقدمات میں سے کوئی چیز نہ پائی جائے، خواہ وہ غلام مرد ہو یا عورت۔
تحالُف: قاضی کی عدالت میں عقد کے فریقین میں سے ہر ایک کا دوسرے کے قول کی نفی اور اپنے قول کے اثبات کے لئے قسم اٹھانا۔(2)