بیچی ہوئی چیز سے دستبردار ہوکر خریدار کو قبضہ کرنے پر قدرت دینا۔
دو یا اس سے زیادہ اشخاص کا سامان کی قیمت میں اضافہ کرنا تاکہ وہ عقد سب سے زیادہ قیمت دینے والے کے لیے ہو جائے۔
جانبین سے مالک بننے یا بنانے کی غرض سے دو چیزوں کا باہمی تبادلہ کرنا ۔
اس شرط کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ کرنا کہ بیچنے والا جب بھی قیمت لوٹا دے گا،تو خریدار اسے سامان لوٹا دے گا۔
کسی شے کے آگے جھکنا، اس کی مکمل تابع داری کرنا اور اس سے مرتب ہونے والے سارے امور کو بلا تردد قبول کرنا۔
ایسا رجسٹر جس میں برتن میں موجود اشیاء کی حالت و کیفیت جیسے تعداد، اصناف اور پیمائش وغیرہ لکھی ہوتی ہے۔
ہاتھ سے کسی چیز کا لین دین کرنا ۔