اہلِ قبور کے لیے دعا کرنے، ان کی حالت سے عبرت حاصل کرنے اور آخرت کی یاد تازہ کرنے کے ارادے سے مسلمانوں کی قبروں پر آنا۔
’مقبرہ‘ یعنی قبروں کی جگہ۔ ’قبر‘ دفن کی جگہ یعنی اس گڈھا کو کہتے ہیں، جس میں مُردے کو دفنایا جاتا ہے۔ نیز ہر وہ جگہ جہاں مُردے کی لاش کو چھپایا جائے، وہ اس کی قبر ہے، خواہ وہ جگہ سمندر ہی کیوں نہ ہو۔ قبر، مُردے کو مٹی میں دفنانے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ قَبر کے اصل معنی پست اور پوشیدہ ہونے کے ہوتے ہیں۔ "أَرْضٌ قَبُورٌ" پست زمین کو کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے قبر کو یہ نام دیا گیا ہے؛ کیوں کہ اس میں مُردے کی لاش کو چھپایا جاتا ہے۔