وہ مقررہ اوقات، جو شرعی طور پر نماز کی ادائیگی کے لیے متعین ہیں۔
وہ سمت جس کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز پڑھتے ہیں۔
ترجیع: دہرانا اور تکرار کرنا، یہ بار بار پڑھنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
شفاعت کے معنی ہیں کسی دوسرے کے لیے کچھ مانگنا۔ یہ لفظ زیادتی، کسی سے مل جانے اور کسی کے ساتھ شریک ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
مخصوص شرعی الفاظ کے ساتھ نماز شروع ہونے کی خبر دینے کو ’اقامۃ‘ کہا جاتا ہے۔
حوقلہ کہتے ہیں لا حول ولا قوة إلا بالله پڑھنے کو۔
شفع کے لغوی معنی ہیں جوڑا، یعنی ہر وہ عدد جو برابر تقسیم ہوجائے۔ جیسے دو اور دس۔ اس کی ضد طاق اور فرد ہے۔ شفع کے اصل معنی کسی چیز کو دوسری چیز سے ملانے کے ہیں۔ اس کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ ہونا اور مشترک ہونا۔
وہ زبان جس میں ملک فارس والے بات کرتے ہیں۔
فجر کی روشنی کا اس طرح ظاہر ہونا کہ اس میں کوئی شک نہ ہو۔
اذان کے الفاظ کا اعادہ کرنا اور انہیں دو دو دفعہ کہنا۔ (2)
صبح کی اذان میں مؤذِّن کا ’حَيَّ على الفَلاحِ‘ کہنے کے بعد دو دفعہ ’الصَّلاةُ خَيْرٌ مِن النَّوْمِ‘ کہنا۔
وہ شخص جو اپنی زبان میں موجود کسی نقص کی وجہ سے ایک حرف کو کسی دوسرے حرف سے تبدیل کردے ۔
اس بات کو پہنچانا جس میں وضاحت اور افہام وتفہیم ہو۔
وه مقتدی جس نے جماعت کے ساتھ نماز کا پہلا حصہ پالیا ہو پھر اس سے ایک یا اس سے زیادہ رکعتیں چھوٹ گئی ہوں۔