اسراف کے معنی ہیں کسی شے میں افراط سے کام لینا۔ اس کے اصل معنی ہیں: کسی بھی شے میں حد سے تجاوز کرنا۔ اس کی ضد میانہ روی اور اعتدال ہے۔ اسراف کے معنی فضول خرچی کرنے کے بھی آتے ہیں اور "المُسْرِفُ" فضول خرچ کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔ لغت میں اسراف کے یہ معانی بھی آتے ہیں: نظر انداز کرنا، بے توجہی برتنا، تلف کرنا، ضائع کرنا، رائيگاں کرنا، بگاڑنا، غلو کرنا اور کاٹنا۔
حد سے تجاوز کرنا۔ 'مفرط' حد سے تجاوز کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔ 'افراط' کے معنی آگے کرنے اور جلدی کرنے کے بھی آتے ہیں۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہٹا دینا۔ تجاوز کرنے کو افراط کا نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ حد سے تجاوز کرنے والا کسی چیز کو اس جگہ سے ہٹا دیتا ہے، جو اس کے لیے موزوں تھی۔ 'إفراط' کا استعمال ان معانی میں بھی ہوتا ہے: غلو کرنا، زیادتی کرنا اور کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنا۔
ایسا برتن جس کا ایک دستہ ہوتا ہے جس سے پکڑتے ہیں اور ایک ٹونٹی ہوتی ہے جس سے بہنے والی چیز ڈالی جاتی ہے۔
کھانے پینی کی اشیاء سے فائدہ اٹھانے میں کشادگی اور کثرت سے کام لینا۔
وہ کھاناجو غیر موجود شخص کے لئے تیار کیا جاتا ہے جب وہ سفر وغیرہ سے واپس آ رہا ہو۔