جھوٹی گواہی - شَهادَة الزُّورِ

کسی ناجائز مقصد کے حصول کے لیے جان بوجھ کر جھوٹی گواہی دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

افترا - افتراء

بڑا جھوٹ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے مراد ایسا جھوٹ ہے، جو عزت و آبرو سے متعلق ہو۔ افترا کا لفظ "الفَرْيُ" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: کاٹنا اور پھاڑنا۔ افترا کے کچھ دوسرے معانی ہیں : بہتان باندھنا، ظلم کرنا اور جھوٹ گھڑنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قابل فہم انداز میں بات کرنے کی صلاحیت سے محرومی اور کلام کو سمجھنے کے معاملے میں کوتاہ دستی - عجمة

عُجمہ: واضح اور قابل فہم انداز میں بات کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونا۔ اپنی اصل کے اعتبار سے یہ کلمہ سکوت اور خاموشی پر دلالت کرتا ہے۔ اسی سے ’اعجمی‘ کا لفظ نکلا ہے، جس کا اطلاق اس شخص پر ہوتا ہے، جو قابل فہم اور واضح انداز میں بات نہ کر پاتا ہو، گرچہ وہ عرب ہی کیوں ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کتمانِ سِرّ (رازداری) - كِتْمانُ السِّرِّ

انسان کا راز کی حفاظت کرنا، چاہے وہ خود سے متعلق ہو، یا پھر اس کا تعلق کسی اور سے ہو جب کہ اس نے اُسے اس پر امین بنایا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

فحش کلامی، بے حیا اور ناشائستہ گفتگو - فُحْشُ القَوْلِ

ہر وہ بات جو اپنی حدود سے نکل جائے اور یوں بُری اور قابلِ مذمت ہوجائے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

بد سلوکی کرنا - إِساءَةٌ

کسی ایسے قول و فعل کا مرتکب ہونا جسے معیوب ومذموم سمجھا جاتاہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تعریف، مدح سرائی، ستائش۔ - مَدْحٌ

کسی شخص کےکمالات اور خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے تعریف کرنا چاہے وہ کمالات اور خوبیاں پیدائشی ہوں یا اختیاری۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُصارَحت، کھلم کھلا کہنا - مُصارَحَةٌ

بات کرنے والے یا کاتب کا اپنی رائے کو بغیر کسی اشتباہ یا غموض کے بالکل واضح اور کھلے انداز میں ظاہر کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سُخریت، مذاق واستھزا - سُخْرِيَّة

کسی عیب کی وجہ سے دوسروں کا کسی قول یا فعل کے ذریعے مذاق اڑانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سَماع - سَماعٌ

ہر وہ اچھی آواز جس سے انسان لطف اندوز ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عبوست (ترش روئی) - عُبُوسٌ

ملاقات کے وقت مسکراہٹ کی کمی اور ناپسندیدگی کے اظہار کی وجہ سے چہرے کا منقبض (افسردہ) ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

غیظ وغضب، سخت غصہ - غَيْظٌ

کسی دوسرے شخص کی طرف سے لاحق ہونے والی کسی برائی کے سبب جس کو دفع کرنے میں وہ عاجز ہو، دل میں پیدا ہونے والا پوشیدہ غصہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

لسان، زبان - لِسانٌ

منہ میں گوشت کا سُرخ رنگ کا عضو جو بولنے، چکھنے اور نگلنے کا آلہ ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اگر (حرفِ تمنا) - لَوْ

حرفِ تمنا جو پہلے فعل کے امتناع کی وجہ سے دوسرے فعل کے امتناع پر دلالت کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بدکلامی (بدزبانی) - بَذاءَةٌ

بری گفتگو اگرچہ وہ سچ ہی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان