وہ اوراق جن میں قرآن کریم کی تمام آیات اور سورتوں کو اسی ترتیب کے ساتھ جمع کیا گیا ہو، جس پر عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں امت کا اجماع ہو گیا تھا۔
وہ شے، جو بہت سے ایسے اجزا پر مشتمل ہو، جو واضح حدود کے ساتھ ایک دوسرے سے بالکل الگ الگ ہوں۔ "فصل" کے اصل معنی ہیں : ایک شے کو دوسری شے سےالگ کرنا۔ "المفصل" کے یہ معانی بھی آتے ہیں : واضح طور پر بیان شدہ، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، حصوں میں تقسیم کیا ہوا اور حد بندی شدہ۔
وہ صحابہ جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اپنے اوپر نازل ہونے والے قرآن کی کتابت اور تدوین کے لئے مخصوص کر رکھا تھا ۔
سورۂ بقرہ کى ایک سو اسّیْ (180) نمبر آیت جس میں اللہ -تعالى- نے وارث کے لیے وصیت کا ذکر کیا ہے۔
جس سال نبی ﷺ کی وفات ہوئی اس سال آپ ﷺ نے جبریل علیہ السلام کو دو مرتبہ پورا قرآن سنایا۔
وہ مصاحف جنہیں بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے لیے جمع کیا اور یہ انہیں سے موسوم ہیں۔