صفوں کی درستگی - تَسْوِيَةٌ

نماز میں صفیں بنانا بایں طور کہ وہ باہم ملی ہوئی ہوں، بالکل سیدھی ہوں اور ان میں کوئی کجی اور خالی جگہ نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

رضا کارانہ طور پر خرچ کرنا - تَبَرُّعٌ

التَّبَرُّعُ : کوئی چیز رضاکارانہ طور پر دینا، جو واجب نہ ہو۔ اس کے اصل معنی کامیابی اور برتری کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ہبہ - هِبَةٌ

کسی کو کوئی چیز بغیر عوض کے دینا۔ ہبہ کا اطلاق خود عطیہ پر بھی ہوتا ہے۔ ہبہ "وَہَبَ" سے مشتق ہے، جو کہ کسی دوسرے کو مال یا کوئی دوسری نفع بخش چیز دینے کے معنی میں آتا ہے۔ ہبہ کے معانی میں چندہ، نعمت، صدقہ و خیرات نیز گرانٹ اور وظیفہ بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مالک بنانا - تَمْليكٌ

کسی شے کو کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں دینا۔ 'تملیک' کے معانی میں سے ایک معنی شادی کرانا بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عطیہ - عَطِيَّةٌ

عطیہ : وہ چیز جو عطا کی جائے۔ یہ "العَطْو" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی لینے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قبضہ میں لینا، تحویل میں لینا - حِيازَةٌ

کسی شے کو اس طرح سے قبضے اور تحویل میں لینا کہ اس میں تصرف کرنا ممکن ہوجائے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

وعدہ خلافی - إخلاف

انسان کا اس شے کو پورا نہ کرنا، جسے اس نے اپنے اوپر لازم کیا ہو اور جس کا معاہدہ کیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

جائیداد کے منافع عطا کرنا - إرْفاقٌ

جائیداد کے منافع دے دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ہبہ قبول کرنا - اِتِّهابٌ

ہبہ قبول کرنا اور اسے اپنے قبضہ میں لے لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بدلہ یا تحفہ دینا - إثابَةٌ

کسی شخص کا دوسرے کو بدلے کے طور پر کچھ مال وغیرہ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِعطاء، نوازش - إعطاء

ملکیت کے طور پر کوئی چیز کسی دوسرے کو دینا اور عطا کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان