لقطہ : یہ اس چیز کا نام ہے، جسے آپ کہیں پڑی ہوئی پائیں اور اٹھا لیں۔ یہ اصل میں ”اللَّقْط“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں زمین سے کوئی چیز اٹھانا۔
تعریف کے معنی ہیں باخبر کرنا اور وضاحت کرنا اور اس کی ضد ہے تجہیل اور تنکیر۔ "المَعْرِفَةُ" کے معنی علم و ادراک کے ہیں، جو اصل میں "العُرْف" سے لیا گیا ہے، جو سکون اور اطمینان کے معنی میں ہے۔ تعریف کے کچھ اور معانی ہیں : علاحدہ کرنا اور حد بندی کرنا۔
معین شروط کے ساتھ مجہول النسب انسان کو اس شخص سے ملحق ومنسوب کردینا جو اس کے نسب کا دعوی کرے۔
انسان کا اپنے پدری رشتہ کى طرف منسوب ہونا۔
وہ بچہ جس کی ماں زنا کے سبب اس سے حاملہ ہوئی۔