قمار (جوا) : دو افراد کے بیچ لگائی جانے والی ایسی شرط، جس میں دونوں جانب سے مال کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے؛ کیوں کہ اُس میں شرط کے طور پر لگائے گئے مال کے چلے جانے کا بھی امکان ہے اور اس کے ساتھ کچھ اور مال جوڑ کر ملنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے اصل معنی اس لفظ کے "القَمَر" (چاند) سے اشتقاق سے نکلتے ہیں۔ اس لیے کہ چاند کبھی بڑا ہوکر بدرِ کامل بن جاتا ہے، تو کبھی چھوٹا ہو کر ’ہِلال‘ (نوزائیدہ چاند) بن جاتا ہے۔ یہی حال جوے میں لگائے گئے مال کا بھی ہوتا ہے۔
کسی بھی چیز میں جوئے کے تیروں کے ذریعے کھیلنا۔ ایک رائے یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس میں جوا ہو، وہ میسر میں داخل ہے، حتی کہ بچوں کا اخروٹ سے کھیلنا بھی۔ ویسے اصل میں یہ لفظ یا تو "اليُسْر" سے لیا گیا ہے، کیوں کہ جوا میں آسانی اور سہولت سے مال حاصل ہو جاتا ہے، یا پھر ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور بانٹنے سے ہے۔
ہر وہ چیز جو پھینکی جائے چاہے وہ پتھر ہو، مَٹی ہو، لوہا یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز۔
وہ بدلہ (انعام) جو دوڑ جیتنے والے کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔
گھوڑے کی سواری کرنے، اسے چلانے اور اسے قابو میں رکھنے کا علم۔
ایسے تیر جن کے ذریعے زمانۂ جاہلیت میں عرب قسمت کا حال معلوم كيا كرتے تھے تاكہ بھلا بُرا جان سکیں۔
بلا پر و پیکان کے تیر۔
قول یا فعل سے مقصود غایت کو پہنچنا۔