تدلیس، دھوکہ دینا - تَدْلِيسٌ

تدلیس کے لغوی معنی ہیں مخفی رکھنا اور چھپانا۔ اس لفظ کے کچھ دوسرے معانی اس طرح ہیں : دھوکہ دینا، فریب کرنا، خیانت کرنا اور کم کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تابعی - تابِعِيٌّ

یہ لفظ "التَّابِع" کی طرف نسبت کے بعد وجود میں آیا ہے۔ "التَّابِع" کے معنی بعد میں آنے والے اور دوسرے کی اقتدا کرنے والے کے ہیں۔ ویسے "الاتِّباع" کے اصل معنی چلنے والے کے نشانات قدم کی پیروی کرنا اور اس کے پیچھے چلنے کے ہیں۔ جب کہ تابع کے کچھ دوسرے معانی ہیں: بعد میں آنے والا، حکم بجا لانے والا اور اچھے سے کرنے والا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان