نمازِ وتر - صَلاةُ الوِتْرِ

وہ نماز جو عشا اور طلوع فجر کے مابین پڑھی جاتی ہے اور اس سے رات کی نماز کا اختتام کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

قیام اللیل - قِيامُ اللَّيْلِ

رات کو نفلی نمازیں پڑھنا اور ذکرواذکار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تراویح - تراويح

تراویح، ترویحہ کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں : راحت طلب کرنا۔ تراویح ایسی نماز کو بھی کہا جاتا ہے، جس میں استراحت ہو۔ آپ کہتے ہیں’’روَّحَ الرَجُلُ بِالقَوْمِ‘‘ یعنی آدمی نے لوگوں کو نماز تراویح پڑھائی۔ تراویح کا لفظ دراصل’روح‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں : وسعت اور کشادگی۔ کہا جاتا ہے : ’أَرَاحَ الْإِنْسَانُ' یعنی وہ کشادہ ہو گیا۔ ماہ رمضان میں پڑھی جانے والی ’نماز تراویح‘ کو یہ نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ اس میں لوگ ہر چار رکعت کے بعد کچھ دیر آرام کرتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جوڑا - شَفْعٌ

شفع کے لغوی معنی ہیں جوڑا، یعنی ہر وہ عدد جو برابر تقسیم ہوجائے۔ جیسے دو اور دس۔ اس کی ضد طاق اور فرد ہے۔ شفع کے اصل معنی کسی چیز کو دوسری چیز سے ملانے کے ہیں۔ اس کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ ہونا اور مشترک ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شب بیداری - إحْياءُ اللَّيْلِ

پوری رات یا رات کا اکثر حصہ عبادت مثلاً نماز، ذکر، تلاوتِ قرآن یا اس طرح کے دوسرے اعمال کرتے ہوئے گزارنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ایک کام کو کسی دوسرے کام کے بعد کرنا۔ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے لئے بیٹھنا۔ - تَعْقِيبٌ

صلاۃِ تراویح کے بعد نفل نماز پڑھنی(2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان