جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا۔
اللہ تعالی کا مقرب فرشتوں کے سامنے نبیﷺ کی تعریف کرنا۔
وہ دو رکعتیں، جو جمعہ کے دن ظہر کے وقت دو خطبوں کے بعد ادا کی جاتی ہیں۔
مخصوص شرعی الفاظ کے ساتھ نماز شروع ہونے کی خبر دینے کو ’اقامۃ‘ کہا جاتا ہے۔
منبر: بلند جگہ۔ یہ ’النَّبْر‘سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی شے کا زمین سے بلند ہونا۔
لایعنی کھیل کود میں مشغول ہونا اور ایسا کام کرنا جس کے کرنے سے کوئی فائدہ نہ ہو ۔
مجلس کو ختم کرکے ہر ایک کا الگ الگ ہو کر چلے جانا۔
کسی شخص کا ایک ساتھ بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان سے گزرنے کے لئے ان میں تفریق ڈالنا۔
ہر بڑا شہر جس کا کوئی والی (گورنر) ہوتا ہے جو اس میں احکام نافذ کرتا اور حدود قائم کرتا ہے۔
بطور زیبائش استعمال کی جانے والی اشیاء جیسے کوئی لباس یا زیور پہن کر یا کوئی وضع اختیار کرنا، جن کا مقصد حسن وجمال کا حصول ہو ۔
امام کے ساتھ خطبہ جمعہ کے ابتدائی حصہ کو پانا۔
وہ مال جو حجّ بدل کرنے والے کو حج کرنے کے لیے دیا جاتا ہے اتنا کہ جسے وہ اپنی آمد ورفت پرخرچ کرسکے۔
ابتدائی(شروعاتی) نیند جب حواس کے ذریعے گِرد و پیش کے ادراک کی لو مدھم پڑنے لگتی ہے۔
ہر وہ جگہ جہاں متصل عمارتیں موجود ہوں جسے لوگوں نے رہائش کے لیے اختیار کر لیا ہو۔