یہ ایک کافر جن کا نام ہے، جسے آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔
وہ دو سجدے، جو نمازی اپنی نماز میں بھول چوک اور شک کے سبب سے پیدا ہونے والے خلل کے تدارک کے لیے کرتا ہے۔
اس بات میں تردد ہونا کہ انسان طہارت سے ہے یا نہیں؟ چاہے پاکی اور ناپاکی کے دونوں احتمالات برابر ہوں یا ایک دوسرے پر راجح ہو۔
یہ قرآنِ مجید کى چند مخصوص آیتیں ہیں جن کو پڑھتے یا سنتے وقت اللہ -تعالى- کے لیے سجدہ کیا جاتا ہے ۔
قرآن کریم کے وہ مقامات جن کو پڑھتے یا سنتے وقت سجدہ کرنا مسنون ہے۔
نمازی کا غالب گمان کی بنیاد پر رکعتوں کی صحیح تعداد جاننے کے لیے بھر پور کوشش کرنا۔
عبادت میں انسان پر شک کا غلبہ ہوجانا اور بکثرت شک میں پڑنا۔
وه مقتدی جس نے جماعت کے ساتھ نماز کا پہلا حصہ پالیا ہو پھر اس سے ایک یا اس سے زیادہ رکعتیں چھوٹ گئی ہوں۔