جا نشیں بنانا - اسْتِخْلافٌ

استخلاف : کسی کو اپنا نائب بنانا۔ کہاجا تا ہے ’’اسْتَخْلَفَ فُلانٌ فُلاناً في مالِهِ" یعنی فلاں نے فلاں شخص کو اپنے مال کا نائب، اپنا قائم مقام اور جانشین بنایا۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کا عوض اور بدل بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ڈاکہ زنی، راہ زنی - قَطْعُ الطَّرِيقِ

کسی فرد یا گروہ کا اسلحہ کے زور پر لوگوں کو خوف زدہ کرنے، یا انھیں قتل کرنے یا ان کو لوٹنے کے لیے ان کے راستے میں آنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بیعت - بَيعَةٌ

بیعت : باہمی عہد و پیمان۔ اس کے معنی حکمران کی موافقت کرنے اور اس کی بات ماننے کے بھی آتے ہیں۔ اس کے حقیقی معنی ہیں: ایک چیز کو دوسری چیز کے سامنے رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حکومت، امارت - إِمارَةٌ

کسی ملک کا سب سے بڑا حکومتی منصب۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حاکم کا مال کو ضبط کر لینا - مُصادَرَةٌ

حاکم کا ایک مخصوص مال کی ملکیت کو اس کے مالک سے جبراً چھین لینا اور اسے معاوضہ کے بغیر ریاست کی ملکیت میں شامل کر لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تیار کرنا، انتظارکرنا - إرْصادٌ

حاکم وقت کا بیت المال میں سے کسی شے کو بعض مستحقین کے لئے معین کردینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُصَدِّق (زکاۃ وصول کرنے والا) - مُصَدِّقٌ

وہ کارکن جسے حاکم یا اس کا نائب ان لوگوں سے ظاہری اموال وصول کرنے کے لیے بھیجتا ہے جن پر ان کا دینا واجب ہو گیا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مجاہد کو غزوہ کے لیے جانے میں مدد کرنا - إغزاء

مجاہد کو مال اور اسلحہ وغیرہ دے کر تیار کرنا اور اسے دشمن سے لڑنے کے لئے بھیجنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان