حِسبة لفظ کے معنی ہیں اجر اور کسی چیز کو شمار کرنا۔ یہ اصل میں 'الحِسابِ' سے لیا گیا ہے، جس کے معنی گننے اور شمار کرنے کے ہیں۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : انکار کرنا، کسی چیز پر اکتفا کرنا، تدبیر کرنا، اندازہ لگانا اور گمان کرنا۔
خیر کی طرف رہ نمائی کرنا اور بھلائی کے کاموں کی طرف بلانا۔ اس کا اطلاق سچی بات کہنے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ "النُّصْح" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی خالص ہونے اور صاف کرنے کے ہیں۔ اس کی ضد حسد اور "الغِشُّ" یعنی دھوکہ ہے۔
وعظ: خیر کی یاد دہانی۔ اس کے اصل معنی خوف دلانے اور ڈرانے کے ہیں۔ اس کچھ دوسرے معانی ہیں: خیرخواہی کرنا، رہ نمائی کرنا اور آگاہ کرنا۔
اس کے لغوی معنی ہیں لوگوں کا ایک دوسرے کو وصیت کرنا۔ وصیت پختہ اور مضبوط بات کو کہتے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی کسی چیز کو کسی چیز سے ملانے کے ہیں۔ تواصی کے کچھ اور معانی ہیں : ایک دوسرے کو حکم دینا، ایک دوسرے کو منع کرنا، ایک دوسرے کی خیرخواہی کرنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا۔