الفِقْهُ: کسی شے کا ادراک کرنا اور اسے جان لینا۔ فقیہ عالم شخص کو کہا جاتا ہے۔ فقہ کے اصل معنی ہیں: کھولنا اور شق کرنا۔ اسی معنی کے اعتبار سے علم کو فقہ کا نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ عالم شخص معانی کو شق کرتا (نکالتا) ہے اور مغلق (بند و پیچیدہ) معانی کو سامنے لاتا ہے۔ یہ سمجھ بوجھ کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
فقہی مذاہب کے علماء کے نزدیک مشہور وہ قول ہے جس کی دلیل مضبوط ہو یا اس کے کہنے والوں کی تعداد زیادہ ہو یا اس میں اس طرح کا کوئی اور سبب پایا جائے۔
احناف کی ایک اصطلاح جو امام ابو یوسف اور امام محمد بن الحسن رحمھما اللہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔