یہود - يهود

ہر وہ شخص جس کی ماں یہودی ہو یا اس نے یہودی مذہب اختیار کر لیا ہو اور اس کے رسومات کو اپنی زندگی میں نافذ کر کے ان پر ایمان لے آیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

انجیل - إنجيل

اللہ تعالی کی وہ کتاب ہے، جسے اس نے سیدنا عیسی علیہ السلام پر نازل کیا، جس میں ہدایت، نور، نصیحت و موعظت ہے اور جو تورات میں مذکور صداقتوں کی تصدیق کرتی ہے۔ اس میں نصرانیوں نے سیدنا عیسی علیہ السلام کے آسمان پر اٹھا لیے جانے کے بعد تحریف و تبدیلی کر دی ہے اور اس کے احکام قرآن کریم کے ذریعے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

عہد نامہ قدیم - العهد القديم

یہودیوں کی مقدس کتاب جس میں توریت، انبیاء کی کتابیں اور مکتوبات شامل ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تثلیث - تثليث

کسی چیز کا تین کی تعداد میں ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

أُسقُف، بشپ، بڑا پادری، عیسائیوں کا مذہبی پیشوا ۔ - أُسْقُفٌ

عیسائیوں کے ہاں ایک لقب جس کا اطلاق 'قسیس' سے اوپر اور 'مطران' سے نچلے درجے کے عالمِ دین پر ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مذہب - نحلة

ہر مذہب کے مختلف فرقے (یا مختلف افکار ونظریات) جنھیں لوگوں نے بغیر کسی نقلی دلیل کے ایجاد کر لیا ہو اور ان پر متفق ہوگئے ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان