پچھنا لگوانا : جسم سے خون نکالنا۔ یہ اصل میں "الحَجْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چوسنے کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں پچھنا لگوانا بھی شامل ہے۔
مریض: بیمار۔ اس کی ضد صحیح ہے۔ یہ نقصان اور ضعف کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کے اصل معنی ہيں: بگڑ جانا اور اعتدال کی حد سے باہر چلے جانا۔
طاعون : عام مرض اور ایک ایسی وبا جس سے انسان کا مزاج اور بدن بگڑ جاتا ہے۔ اس کا اطلاق وبائی بیماری سے ہونے والی ہلاکت پر بھی ہوتا ہے۔
طبیب کا مریض کو دوا دینا اور بیماریوں سے اس کا علاج کرنا۔
ڈاکٹر کی رہنمائی اور نرس کے پیشہ کے مطابق خدمت اور علاج کے ساتھ مریض کی دیکھ بھال کرنا۔
بغرضِ علاج خون نکالنے کے لیے رگ کو چیرنا۔
بطورِ علاج جلد کو ایک گرم آلے سے جلانا۔
کسی عضو کو لاحق ہونے والا ایسا مرض جو اسے آہستہ آہستہ ختم کردے حتی کہ اس شخص کی موت واقع ہو جاۓ۔
بیماری کے سبب شعور، حِس اور حرکت کا ختم ہو جانا۔
کالا سُرخی مائل پتھر جسے پیس کرآنکھوں کے لیے سُرمہ بنایا جاتا ہے۔
بیماری کو دور کرنے اور شفایابی حاصل کرنے کے لیے علاج کرنا۔