کسی شے کو کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں دینا۔ 'تملیک' کے معانی میں سے ایک معنی شادی کرانا بھی آتا ہے۔
وہ ادراہ جس کی ملکیت میں مسلمانوں کے عمومی اموال ہوتے ہیں ۔
وہ زمیں جسے حاکم کسی خاص مصلحت کے لیے مختص کر لیتا ہے اور اس کے قریب جانا ممنوع قرار دیتا ہے۔
زرع اس پودے کو کہتے ہیں جو زمین میں بیج ڈالنے سے حاصل ہوتا ہے۔
زیرِ زمین دفن شدہ مال۔
وقف کے منافع سے مستفید ہونے والے اشخاص کی موت واقع ہونا۔
پانی بہا کر اسے اپنی یا کسی اور کی مملوکہ زمین میں لے جانا۔
وہ چیزیں جو زمین کے اندر سے کھُدائی کے عمل اور صفائی کے نتیجے میں نکلتی ہیں، جیسے سونا وغیرہ۔
کاشتکاری کے لیے زمین کو جوت کر تیار کرنا۔