اللہ کی مشیت جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا چاہے وہ کسی پسندیدہ شے میں ہو یا پھر ناپسندیدہ شے میں۔
گزشتہ زمانے میں ہمیشگی۔ جس کے وجود کی کوئی ابتداء نہ ہو اور نہ ہی اس سے پہلےعدم ہو۔
کسی چیز کو منتخب کرکے اسے دوسرے پر ترجیح دینا۔
اللہ تعالیٰ کا اپنی مشیّت اور قدرت سے چیزوں کو ایجاد کرنے، ان کو بنانے، پیدا کرنے اور عدم سے وجود میں لانے میں اکیلا ہونا۔
کسی شے کی حقیقت کا ظاہری و باطنی طور پر پوری طرح ادراک کرنا۔
حاجتوں کو پوری کرنے یعنی فوائد کے حصول اور نقصانات کو دور کرنے کے سلسلہ میں کی جانی والی دعا اور مانگ کو شرفِ قبولیت بخشنا۔