سلام - تَحِيَّةٌ

التَّحِيَّةُ: ’حَيَّاَكَ اللهُ‘ یعنی اللہ تمہیں باقی اور ہمیشہ رکھے کہنا۔ ’تحیہ‘ کے حقیقی معنی ہیں : زندگی کی دعا کرنا۔ کہا جاتا ہے: ”حَيَّاهُ، يُحَيِّيهِ، تَحِيَّةً “ یعنی اس کے لیے باحیات رہنے کی دعا کی۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس کے اصل معنی ہیں چہرے کا استقبال کرنا۔ ’تحیہ‘ کا اطلاق ہر اس قول یا فعل پر ہوتا ہے، جو بوقت ملاقات عزت و تکریم کے لیے کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مصافحہ - مُصافَحَةٌ

مصافحہ : کسی دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ رکھنا۔ لفظ مصافحہ دراصل عربی کے لفظ "الصُّفْح" سے ماخوذ ہے اور اس سے مراد کسی چیز کا کنارہ اور اس کا جانب ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

استئناس، مانوس ہونا - اسْتِئْناسٌ

کسی کے گھر میں نرم خوئی کے ساتھ اس طرح داخل ہونا کہ اہلِ خانہ کو اطمینان، سلامتی اور خوشی کا احساس ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اجازت طلبی - اِسْتِئْذانٌ

کسی شخص کا گھر میں داخل ہونے کے لئے اہلِ خانہ سے اجازت لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان